سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان میں برطانوی سفیر کرسٹین ٹرنر ملم جبہ میں اسکی کرنے اور بین الاقوامی اسکی کے مقابلے دیکھنے سوات پہنچ گئے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اردو میں بات چیت کی۔ ویڈیو میں پہلے وہ اسلام علیکم کہہ کر آگے کہتے ہیں کہ میں وادئی سوات کے ملم جبہ اسکی ریزورٹ میں موجود ہوں، جہاں انٹرنیشنل اسکی کے مقابلے ہورہے ہیں۔ یہ علاقہ بہت خوبصورت ہے اور میں اسکینگ کر رہا ہوں۔ یہ بہت اچھا ہے خدا حافظ۔ خدا حافظ کہنے کے بعد وہ اسکینگ کرتے ہوئے روانہ ہو جاتے ہیں۔
Swat
