Swat

ہائی کورٹ نے میڈیکل سٹور والوں کو نئے رولز پر حکم امتناعی دے دی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)   پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس ارشد علی خان اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈرگ رولز2017ء پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ نوید ظفر وغیرہ کی جانب سے بیرسٹر ڈاکٹر عدنان خان نے صوبائی حکومت کے جاری کردہ ڈرگ رولز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ آئینی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن اورسابق ریاست سوات میں ادویات کی فروخت کے لئے جاری کردہ ”رواجی لائسنس“ آئینی اور قانونی طور پر محفوظ ہے۔ صوبائی حکومت ان لائسنسوں کو ختم نہیں کر سکتی۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت کے ڈرگز رولز 2017ء کے تحت جن افراد کے پاس فارماسسٹ کی ڈگری نہیں ہوگی، وہ ادویات فروخت نہیں کر سکتا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔