Swat

سیاحتی علاقوں، تعمیر شدہ عمارتوں اور ہوٹلوں کے قریب بلاسٹنگ پر دفعہ 144نافذ

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)    ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے زیر دفعہ 144 سی آر پی سی ضلع بھر میں سیاحتی علاقوں، تعمیر شدہ عمارتوں اور ہوٹلوں کے قریب بلاسٹنگ پر عرصہ دوماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کی ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات ِپاکستان کے دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔ اس امر کا اطلاق فوری طور پر ضلع سوات کے طول وعرض میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں