Swat

انسدادِ پولیو مہم انتظامات بارے کمشنر ملاکنڈ کو بریفنگ دے دی گئی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)   کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت ان کے دفتر سیدو شریف میں انسداد ِپولیو مہم کی ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز سمیت ڈی ایچ اوز اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ حکام نے کمشنر کو 17 فروری سے شروع ہونے والی پنج روزہ انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کی خود نگرانی کریں۔مہم کے پہلے روز پولیو ٹیموں کو جتنے بھی مسائل درپیش ہوں، وہ اگلے دن فوری طور پر حل ہونے چاہئیں، تاکہ مہم میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اور مہم کامیابی سے اختتام پذیر ہو۔ انہوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ پنج روزہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کیلئے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں، تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔