Swat

جماعت اسلامی سوات کا مہنگائی اور ناروا ٹیکسوں کے خلاف مارچ کا فیصلہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)     جماعت اسلامی ضلع سوات 23فروری کو مہنگائی اورناروا ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی زیر قیادت مینگورہ سوات میں عوامی مار چ کا انقاد کرے گی۔ عوامی مارچ کے انعقاد کا فیصلہ المر کز الاسلامی سنگوٹہ میں جماعت اسلامی ضلع سوات کے ضلعی ذمہ داران،تحصیل و مقامی امرا اور ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر مولانا محمد اسماعیل اورنائب جنرل سیکرٹری خیبر پختونخو امولانا ہدایت اللہ نے بھی شرکت ک ی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی سوات مہنگائی و بے روزگاری اور ناروا ٹیکسوں کی نفاذ کے خلاف 23 فروری کو گرین چوک تا نشاط چوک عوامی مارچ کا انعقاد کرے گی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں