سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چارباغ میں جانوروں کی چوری کرنے والے منظم گروہ کے 5 ارکان کوگرفتار کرلیاگیا۔ پولیس نے ملزمان سے چوری شدہ بھینسیں برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق منظم چور گروہ مویشی خانوں اور گوداموں کے تالے توڑ کر جانور اور غلہ چوری کرتا تھا۔ پولیس نے صوبے کے مختلف علاقوں میں فروخت ہونے والی چوری کی تین بھینسیں بھی برآمد کرلیں۔چارباغ پولیس نے گروہ کے پانچ ارکان عمر زمان، عجب خان، ریاض، سید باچا اوراکبر زادہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد عدالت میں پیش کردیا جنہیں جیل بھجوادیا گیا۔
