Swat

شگئی، نوجوان نے جنگل میں لگی آگ بجھاتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سیدو شریف کے علاقہ شگئی کے 32 سالہ خدائی خدمتگار نے جنگل بچاتے ہوئے درختوں کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ شوکت علی المعروف کاکا شگئی کی پہاڑی کے  درختوں سے پیار اور ان کی حفاظت کرتا تھا۔ گذشتہ روز شگئی کی پہاڑی میں آگ لگنے کے بعد وہ ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے تنظیمی ساتھیوں کے ساتھ آگ بجھانے کے لئے دوڑتا ہوا گیا۔ وہ آگ بجھانے کے دوران  پاؤں پھسل کر پہاڑی سے گرگیا اور جاں بحق ہوگیا۔ شوکت علی معمارتھا اور محنت مزدوری کے ساتھ علاقہ کی سماجی تنظیم میں پیش پیش تھا۔ ان کے تنظیمی ساتھی بخاری کا کہنا ہے کہ شوکت علی نے درخت بچانے کے لئے جان کی قربانی دی ہے۔ اس لئے حکومت کو چاہیے کہ ان کے بال بچوں کے ساتھ مالی مدد کرے اور ان کو اس بہادری پر قومی تمغہ سے نوازا جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں