سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) زمین کے تنازعہ پر چارباغ مجسٹریٹ کی عدالت میں آنے والے فریقین کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ پیشی کے لئے آنے والے فریقین کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی جس پردونوں فریقین کے درمیان جھگڑے اور چاقو کے وار سے ظہور الدین ولد علی شاہ اور زین اللہ شاہ ولد صاحب شاہ ساکنان کشورہ ملم جبہ زخمی ہوگئے۔ان کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
