سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف میں رکشہ الٹنے سے چودہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ مدثر رکشہ میں سیدو شریف جارہا تھا کہ گراسی فٹ بال سٹیڈیم کے قریب گراؤنڈ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کا فٹ بال سڑک پر آگیا۔ ڈرائیور نے بال سے بچنے کے لئے بریک لگایا، جس کی وجہ سے رکشہ الٹنے سے بچہ جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
Swat
