سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی پاکستان مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف اتوار سے ”عوامی مارچ“کا آغاز کرے گی۔ جماعت ااسلامی کے امیر سنیٹر سراج الحق اتوار 23 فروری کو گرین چوک مینگورہ سے عوامی مارچ کا آغاز کریں گے، جو نشاط چوک پر ختم ہوگا، جہاں وہ شرکا سے خطاب کریں گے۔اس کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں ”عوامی مارچ“ منعقد کئے جائیں گے۔
