سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی پاکستان، مہنگائی، بے روزگاری او ر خراب اقتصادی حالات کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک”عوامی مارچ“ کا آغاز آج اتوار کو سوات سے کرے گی۔ عوامی مارچ دوپہر 2بجے امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق کی قیادت میں شروع ہوگی اور نشاط چوک پر ختم ہوگی، جہاں سراج الحق مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی سوات کے امیر محمد امین کے مطابق اس مارچ کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں عوامی مارچ کیے جائیں گے۔
Swat
