Swat

ایک نیازی آدھا ملک اور دوسرا کشمیر ہار بیٹھا، سنیٹر سراج الحق

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    جماعت اسلامی پاکستان نے مہنگائی، بے روز گاری اور خراب اقتصادی حالات کے خلاف ملک گیر ”عوامی مارچ“ کا آغاز سوات سے کردیا۔ جماعت اسلامی کے امیر سنیٹر سراج الحق کی قیادت میں گرین چوک مینگورہ سے عوامی مارچ کا آغاز کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ عوامی مارچ نشاط چوک مینگورہ پر اختتام پذیر ہوا جہاں مارچ کے شرکا سے اپنے خطاب میں سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ عمران خان نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ملک آئی ایم ایف کے حوالے کردیاہے۔ عمران خان نے قوم کا اعتماد کھونے کے بعد اب یہ ڈراما رچایا کہ فوج ان کے ساتھ ہے جو فوج کی بدنامی کی ناکام کوشش ہے۔ غریب عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں۔ سستی گندم برآمد کرکے کاشت کاروں اور مہنگی درآمد کرکے عوام کو تباہ کیا گیا۔مہنگائی کے مارے عوام بچوں کو قتل اور فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت میں موت بھی مہنگی کردی گئی۔ حکومت کے خلاف سوات سے تحریک کا آغاز کرتاہوں۔ وزیراعلیٰ کے حکم پر میرے جلسے کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی۔سنیٹر سراج الحق نے کہاکہ عمران نے کہا تھا کہ مہنگائی لانے والے چور ہوتے ہیں،تو آج میں ان سے پوچھتا ہوں کہ چور کون ہے؟انہوں نے کہاکہ چینی، آٹا،دالوں، گھی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور بجلی او رگیس بلوں میں کئی گنا اضافہ اور ٹیکس کی بھر مار سے عوام کا جینال محال کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ احتساب کرنا ہے، تو سب سے پہلے عمران کے دائیں بائیں بیٹھے چوروں کا احتساب ہونا چاہیے، جو پوری قوم کو معلوم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کسی بھی صورت آئی ایم ایف قبول نہیں۔ ہم اس حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے ختم کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ مدینہ ریاست کے اعلان پر ہم نے پی ٹی آئی حکومت کو مہلت دی، لیکن افسوس کہ مدینہ کی ریاست تو نہ بن سکی لیکن1971ء میں نیازی نے 1 لاکھ فوج سرنڈرکرائی، اور آج کے نیازی نے کشمیر کو بھارت کے حوالے کیا، جس پر ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ عوامی مارچ سے ضلعی امیر محمد امین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔