Swat

اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور ہوچکے ہیں، عزیز اللہ گران

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن نے مخالف سیاسی قوتوں کاجنازہ نکال دیاہے۔ پی ٹی آئی کے سونامی کے آگے مخالف سیاسی جماعتیں ریت کی دیوارثابت ہوگئیں۔ حلقہ پی کے 4سے مخالفین کا صفایا کیاجارہاہے۔ حلقہ میں تحریک انصاف نے فتح کے جھنڈے گاڑدئے ہیں۔ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور ہوچکے ہیں۔ ان ترقیاتی منصوبوں سے علاقے میں ترقیاتی انقلاب برپاہوجائیگا۔ کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں بلکہ ملک میں عمران خان کے وژن کے مطابق ایک خوشگوار تبدیلی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی کے 4کے علاقہ چار باغ گنڈھیرئ میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں