سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ سوات کی ترقی اورعوامی خوشحالی کی سفرمیں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ ترقی کے دشمنوں کو سوات کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے۔ سرکاری لوگوں کو خبردارکرتے ہیں کہ وہ لوگوں کے ساتھ اپنا رویہ درست کریں اورعوام کے مسائل اورمشکلات بڑھانے سے گریز کریں۔ سوات کی ترقی اورخوشحالی کے نئے دورکاآغاز ہوچکاہے کسی کی پیٹ میں درد ہویامروڑ، ترقی اورخوشحالی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک انصاف کے سرکردہ شخصیت اورضلعی ممبرعشرزکواۃ جہانزیب گوگل کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Swat
