سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال اور قومی اداروں کے خلاف مواد پر مشتمل پمفلٹ کی تقسیم پر عرصہ دوماہ کے لیے مکمل پابندی عائدکردی گئی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے زیر دفعہ 144 سی آر پی سی ضلع بھر میں گاڑیوں پر لگے لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال اور قومی اداروں کے خلاف مواد پر مشتمل پمفلٹ کی تقسیم پر عرصہ دوماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کی ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کے دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔
Swat
