Swat

کالام جنگل، تین درخت کاٹ دیے گئے، ملزمان کے خلاف کارروائی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات کی وادئی وسیع ترین میدانی جنگل میں راتوں رات تین قیمتی دیار کے درخت گرادئیے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ کالام سرباز خان کے مطابق پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گرائے گئے درختوں کو تحویل میں لے لیا۔ ڈی پی او سوات کی ہدایت پردرختوں کو محکمہ فارسٹ کے حوالہ کردیا گیا۔ ایس ڈی ایف او کالام گل زادہ نے میڈیا کو بتایا کہ گرائے ہوئے درختوں کو تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ درختوں کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔