سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ایس ڈی پی او سیدو سرکل محمد اسحاق نے کہا ہے کہ علاقے سے جرائم کے خاتمے میں عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ پولیس کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور اصلاحی معاشرے کا قیام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگلور میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی محمد اسحاق اور ایس ایچ او جہان عالم نے کہا کہ پولیس اور عوام دوست بن کر علاقہ سے منشیات اور جرائم کا خاتمہ کریں گے۔
Swat
