سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے سنٹر میں دیوار اور جنگلا گرنے سے تین بچیوں سمیت 25 خواتین زخمی ہوگئیں۔ چپریال میں انکم سپورٹ پروگرام کے اندراج اور رقم و صولی کے لئے خواتین کثیر تعداد میں جمع تھیں کہ اس دوران رش کی وجہ سے سنٹر کی دیوار مع جنگلا بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے گر گیا،جس کے نتیجے میں اوپر منزل پر موجود خواتین نیچے کھڑی خواتین پر گر گئیں۔ 25 خواتین جن میں تین بچیاں شامل تھیں، زخمی ہوگئیں۔ زخمی خواتین کو طبی امداد کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں تین شدید زخمی خواتین کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Swat
