سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ملک کے باقی حصوں کی طرح سیدو شریف ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس میں بھی فیڈرل ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اسحاق،فنانس سیکرٹری محمد فواد اور دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ آڈٹ اینڈ اکاونٹس ملازمین اور ان کے بچے تنخواہوں اور دیگر مراعات کے غیر منصفانہ تقسیمِ کا ر میں کب تک جلتے رہیں گے۔ مقررین نے دیگر وفاقی محکموں کی طرح تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو سو فیصد موجودہ بنیادی تنخواہ کے برابر الاؤنس اور دیگر مراعات دینے کا مطالبہ کیا۔ ملک بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی پاکستان آڈیٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک گھنٹہ کیلئے علامتی ہڑتال کیا۔
Swat
