سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مٹہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی دیوار گرنے سے ملازم شدید زخمی ہوگیا۔ کلاس فورملازم ثناء اللہ پر گذشتہ روز ڈیوٹی کے دوران اسکول کی دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوگیا، جسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔اس سے قبل تحصیل بریکوٹ میں بھی پرائمری اسکول کی دیوار گرگئی تھی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور دوبچے زخمی ہوئے تھے، جس کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے نوٹس بھی لیا مگر اس کے باوجود ایک اور حادثہ رونما ہوگیا۔
Swat
