سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے ارون کنڈؤ میں کچے مکان کی دیوار گرنے سے2 کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔ ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ عمر رحیم کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے اردن کنڈؤ میں بخت شیر نامی شخص کے مکان کی چھت گرنے سے محوِخواب دو کمسن بچیاں گیارہ سالہ وریشا اور پانچ سالہ حفصہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشیں نکال لیں۔بچیوں کے باپ بخت شیر کوئٹہ میں کوئلہ کان میں محنت مزدوری کرتا ہے۔
Swat
