سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقے بالاسور کی پہاڑی سے پچپن سالہ شخص کی لاش ملی،ایس ایچ او تھانہ چپریال حیات خان کے مطابق واقعہ تحصیل مٹہ کے بالائی علاقے بالاسور کی پہاڑی سے ایک شخص اسرعلی ولد صالح کی لاش ملی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی ہے،قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی تاہم چپریال پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
