سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقے بالاسور میں اتوار کو ہونے والے اندھے قتل کاڈراپ سین ہوگیا۔چپریال پولیس نے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر ملزم تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی مٹہ سرکل شوکت علی اورایس ایچ او چپریال حیات خان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روزعلاقہ بالاسور کی پہاڑی سے پچپن سالہ اثرعلی ولد صالح کی قتل شدہ لاش ملی تھی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ نتیجتاً ملزم فضلِ عظیم سکنہ چپریال کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔ وجہ قتل فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی، تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Swat
