Swat

ٹریفک کے دو الگ حادثات، ٹریفک پولیس اور طالب علم زخمی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں ٹریفک کے دو الگ حادثات میں ٹریفک پولیس اور طالب علم زخمی ہوگئے۔ تحصیلِ بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں ڈیپو پل پر ٹریفک اہلکارسلیم ڈیوٹی پر تھا کہ تیز رفتار بس کی ٹکر سے زخمی ہوگیا۔ تحصیلِ خوازہ خیلہ کے علاقہ فتح پور میں 19 سالہ ازان کالج جانے کے لئے ہائی ایس کے پائیدان پر کھڑا تھا کہ سپیڈ بریکر پر توازن برقرار نہ رکھنے سے گر کر زخمی ہوگیا۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔