سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈڈویژن محمد اعجاز خان نے ڈویژن کے آٹھوں اضلاع میں سرکاری گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ لازمی باندھنے کا حکم دے دیا۔ آر پی او نے چھٹی نمبر193-94 میں شانگلہ، سوات، بونیر، ملاکنڈ، دیر لوئر، دیر اپر، چترال لوئر، چترال اپر اور باجوڑ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو ہدایت دی ہے کہ پولیس کی تمام گاڑیوں کے ڈرائیورز پر لازم کریں کہ وہ گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ ضرور باندھیں۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ چھٹی میں انہوں نے پولیس کے ضلعی افسران کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ تمام سرکاری و غیر سرکاری گاڑیوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ سیٹ بیلٹ ضرور باندھیں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں تمام سرکاری و غیر سرکاری گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بلا تفریق جرمانہ کریں۔
Swat
