Swat

16 ہزار آبادی سے متجاوز یونین کونسل چپریال گرلز ہائی سکول سے محروم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کی تحصیل مٹہ کے سب سے بڑے یونین کونسل چپریال جس کی آبادی سولہ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، تاحال گرلز ہائی سکول سے محروم ہے۔ چپریال سے تعلق رکھنے والی متعدد طالبات اور ان کے والدین نے میڈ یا کو بتایاکہ گرلز ہائی سکول نہ ہونے سے سیکڑوں بچیوں کی تعلیم متاثرہے۔ چپریال سے تعلق رکھنے والی پروفیسر شازیہ حکیم کے مطابق انہوں نے خود آٹھویں کے بعد میٹرک مٹہ گرلزہائی سکول سے کیا اور آگے کی تعلیم کے لئے چپریال سے پچاس کلومیٹر دور سیدوشریف میں رہائش اختیار کی۔ اس طرح ان کی کئی سہیلیوں نے چپریال میں تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑ دی۔ چپریال کے اس صوبائی حلقہ سے خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ محمود خان منتخب ہوئے ہیں۔اس بارے میں انہوں نے اپنے دورہئ سوات کے دوران مٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتھاکہ بہت جلد لڑکیوں کے لئے ہائی سکول کی منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں