Swat

فضل الرحمان نونو نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    قومی وطن پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سابق تحصیل ناظم مینگورہ فضل الرحمان نونو نے اپنے ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ قومی وطن پارٹی (کیو ڈبلیو پی) کو خیر باد کہتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ پریس کلب میں شمولیتی تقریب میں ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ ن سلیکٹڈ حکومت کے نشانے پر ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں۔جتنے گرفتار کرنے ہیں کرلیں،ایک دن باہر آئیں گے اور پاکستان کے لئے کام کریں گے۔ پی ٹی آئی کے منتخب ممبران سمیت اہم افراد ن لیگ میں شامل ہونے کے لئے رابطے میں ہیں۔ پاکستان کو بنانا ہے، تو نوازشریف کا ساتھ دینا ہوگا۔ دنیا میں لوگ کرونا اور معیشت کے لئے مگر نیازی لوگوں کی زبان بندی کے لئے لڑرہے ہیں۔ سیاستدانوں کے بعد اب میڈیا کو نشانہ بنا یا جارہا ہے۔ نیازی نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ ہم پانچ سال پہلے کہتے تھے اورعمران نے خود اب اعتراف کرلیا کہ ان کے وزرا کوہسارمارکیٹوں میں گھوم رہے ہیں۔ کرونا وائر س پاکستان میں عمران نیازی اور پی ٹی آئی کی شکل میں ملک پر نازل ہے۔ فضل رحمان نونو کی مشکلات کے باوجود ن لیگ میں شمولیت، ہماری جیت ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے دورِ اقتدارمیں میرے منصوبوں کے برابر کام نہیں ہوئے۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم فضل الرحمان نونو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور امیر مقام کی خدمات سے متاثر ہوکر ن لیگ میں شامل ہوا۔علاقے کی ترقی کی خاطر امیر مقام کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں