Swat

ناؤگئی، 55 سالہ خاتون کے قتل کامعمہ حل، پانچ افراد گرفتار

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کے علاقے ناؤگئی میں 55 سالہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ خاتون کے قتل میں ملوث ان کے شوہر، بھائی اور تین بیٹے گرفتارکرلئے گئے۔ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل بادشاہ حضرت خان نے ایس ایچ اوغالیگے اخترایوب اور انوسٹی گیشن انچارج مشرف خان نے میڈیا کو بتایاکہ علاقے ڈب سر ناؤگئی میں چار روز قبل ایک خاتونپچپنسالہ شمیم زوجہ بہرہ مند کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔  اس کے بیٹے حضرت حسین نے اس قتل کا الزام اپنے روپوش چچا احمدخان پر لگاکر قتل کا مقدمہ درج کرایا،تاہم پولیس نے جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ڈراپ سین کردیااور اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے مقتولہ کا شوہر بہرہ مندہ اور تین بیٹے مرکزی ملزم اکبرحسین، حضرت حسین اورباچا حسین سمیت مقتولہ کابھائی سیدوہاب کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے پولیس کے سامنے اقبالِ جرم کرلیا۔ مقتولہ نے قتل سے چند روز قبل ان افراد کے خلاف رپورٹ کی تھی کہ یہ افراد ان پر غیر اخلاقی سرگرمیوں کا الزام لگا کر ان کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔