Swat

چارباغ، فورسز کے بھیس میں ڈاکے ڈالنے والے گروہ کے سات ارکان گرفتار

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   چارباغ پولیس نے فورسز کے بھیس میں ڈاکے ڈالنے والے گروہ کے سات ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او چارباغ بخت اللہ کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں رات کو گھروں میں جاکر خود کو فوجی ظاہر کرکے اہل خانہ کو کمرے میں بند کرکے لوٹتے تھے۔ ڈی ایس پی حبیب اللہ کی قیادت میں پولیس کی خصوصی ٹیم نے کارروائی کرکے 8 میں سے7 ملزمان نیک زادہ، سلمان شاہ، لقمان، امین اللہ، ابرار خان، احسان اللہ اور رحمان اللہ کو گرفتار کرکے ان سے چوری کردہ نقد رقم، سونا اور واردات میں استعمال ہونے والے نقاب برآمد کئے۔ ایک روپوش ملزم گوہر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں