Swat

کبل، گالف کورس ویمن یونیورسٹی کا نوٹیفکیشن معطل

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سوات گالف کورس میں صوبائی حکومت کی جانب سے 260 کنال زمین ویمن یونیورسٹی کیمپس کے لیے ہائیر ایجوکیشن کو دینے کا نوٹیفکیشن معطل کرکے حکم امتناعی جاری کردیا۔ شہزادہ میاں گل علی شہریار اور گالف کے کھلاڑی عبدالسلام کی جانب سے دو الگ الگ رٹ درخواستوں میں ان کے وکیل صابر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ سوات گالف کورس ریاستِ سوات کے دور 1962ء میں والئی سوات نے بنایا تھا۔ 962 کنال اور 13 مرلے پر مشتمل 18 ہولز کا یہ کورس صوبے کا سب سے بڑا اور بین الاقوامی طرز کا کورس ہے۔ حکومت اس قیمتی اثاثہ میں سوات یونیورسٹی کا ویمن کیمپس بنانا چاہتی ہے۔ حالانکہ گلی باغ میں سوات یونیورسٹی کی اپنی وسیع زمین موجود ہے۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد بنچ نے حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کرکے صوبائی حکومت اور ڈی سی سوات سے آئندہ پیشی پر جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں