Swat

ضمانت منسوخ، عبدالغفور اور عثمان غنی احاطہ عدالت سے گرفتار

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے لیگی رہنماؤں عبدالغفور اورعثمان غنی پر پائپ لائن چوری کرنے کے مقدمے میں عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی،دونوں رہنماؤں سمیت 9افراد احاطہ عدالت سے گرفتار کرلئے گئے، سوات کی تحصیل کبل میں محکمہ سوئی گیس اور لیگی رہنماؤں کے مابین گیس پائپ لائن کی چوری سمیت دیگر امور میں کشیدگی چل رہی تھی جس پر محکمہ سوئی گیس کی جانب سے ان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا لیگی رہنماؤں سمیت دیگر نو افراد نے عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی لیکن پیر کے روز دوبارہ تاریخ پیشی پر عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی جس پر ن لیگ تحصیل کبل کے صدر عبدالغفور،سابق تحصیل کونسلر عثمان غنی سمیت دیگر نو افراد کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں