Swat

کرونا وائرس، سوات میں پانچ بندوں سے زیادہ کے اجتماع پر دفعہ 144 نافذ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ ڈپٹی کمشنر سوات نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر زیر دفعہ 144 سی آر پی سی ضلع بھر میں شادی ہالوں، مویشی منڈیوں، شوز، میلوں، سنیما ہالز، سیمینارز، ورکشاپس اور 5 سے زیادہ لوگوں کے اجتماع پر عرصہ ایک ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کی ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کے دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔ اس امر کا اطلاق فوری طور پر ضلع سوات کے طول وعرض میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں