سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں عام آپریشن بند کر دیے گئے۔ پانچ اپریل تک عمر اور فٹنس سرٹیفکیٹ کو بھی بند کردیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آپریشن تھیٹروں میں صرف ایمرجنسی آپریشن کئے جائیں گے اور تمام الیکٹو (عام) آپریشن تا حکمِ ثانی نہیں ہوں گے۔
