Swat

امریکہ پلٹ کی حادثاتی موت ایک اور رُخ اختیار کر گئی، خصوصی رپورٹ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   امریکہ سے شادی کے لئے آنے والے 38 سالہ امریکی نژاد وسیم جو گیارہ مارچ کو سلنڈر پھٹنے سے جھلس کر جاں بحق ہوا تھا، مذکورہ واقعہ دوسرا رخ اختیار کرگیا۔ پولیس کے مطابق وسیم حادثاتی طور پر جاں بحق نہیں ہوا بلکہ ان کو قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق وسیم ولد جہان زادہ امریکہ سے شادی کے لئے سوات آیا تھا۔ شادی کے بعد انہوں نے واپس جانا تھا کہ گیارہ مارچ کو پولیس کو اطلاع دی گئی کہ وہ گھر میں اپنے لئے چائے بناتے وقت ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی تفتیش میں معلوم ہوا کہ وہ حادثاتی طور پر جاں بحق نہیں ہوا بلکہ ان کو آگ لگا کر قتل کیا گیا۔ پولیس قاتلوں کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ 19مارچ کو قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔