سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کو سپریم کورٹ میں تعینات نہ کرنے اور ان کی جگہ پنجاب کے جونیئر جج کو تعینات کرنے کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن میں وکلا کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی۔ بدھ کے روز بھی ملاکنڈ ڈویژن میں بار کونسل کی اپیل پر ہائی کورٹ، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر لوئر، دیر اپر، باجوڑ، چترال لوئر، چترال اپرڈسٹرکٹ اور تمام تحصیل کورٹس میں وکلا پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ وکلا تنظیموں کا کہنا ہے کہ سینئر ترین جج وقار احمد سیٹھ کی جگہ پنجاب کے جونیئر جج کی تعیناتی ان کو قبول نہیں۔
Swat
