Swat

غالیگے،بھاری مقدار میں اسلحہ و کارتوس سمگل کرنے کی کوشش ناکام

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں غالیگے پولیس نے اسلحہ اور کارتوس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری کھیپ برآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ غالیگے اخترایوب خان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ پولیس نے لنڈاکی چیک پوسٹ پر سوزوکی پک اپ نمبر بی ڈی پشاور8174کو روک کر تلاشی لی اور چپس (پاپڑ) کی آڑ میں اسلحہ اورکارتوس کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے گاڑی سے 11000 کارتوس 30 بور، 3000 کارتوس 9mm، چھے عدد پستول 30 بورمع 48 میگزین، رائفل(کلاشنکوف نما) 30 بور 2 عدد مع 4 عدد میگزین، 12 عدد شارٹ گن 12بورسنگل، 4 عدد شارٹ گن 12بور ڈبل بیرل، 22 جوڑے پستول گریپ برآمد کرکے ملزم طارق اللہ سکنہ سخاکوٹ کو گرفتار کرلیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔