(باخبر سوات ڈاٹ کام) بحرین کے قریب کولالئی کے مقام پرموٹرکاردریائے سوات میں گرنے سے 3 دوست لاپتہ ہوگئے،پولیس اور مقامی افراد نے لاشوں کی تلاش شروع کردی،ایس پی اپر سوات بخت زادہ خان کے مطابق تین دوست موٹر کار میں سیر وتفریح کے بعد کالام سے واپس خوازہ خیلہ جارہے تھے کہ کولالئی کے مقام پر گاڑی بے قابوہوکردریائے سوات میں جاگری، گاڑی میں سوارتین دوست پچاس سالہ انورولدآفرین سکنہ خوازہ خیلہ،سینتیس سالہ واجد ولدعادل ہوش سکنہ چالیار اورپینتسالیس سالہ شاہد ولدعبدالودود سکنہ فرحت آباد دریا میں ڈوب گئے، پولیس اور مقامی افراد نے لاشوں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی لاش نہ مل سکی۔
