سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں ایک شخص کی خودکشی کا ڈراما قتل ثابت ہوگیا۔ 25 سالہ ظفر اللہ ولد اختر گل شوگر مل میں کام کر تا تھا۔ لاک ڈاؤن کے بعد گذشتہ روز گھر آیا تھا۔ مقتول کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے گھر میں خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پولیس نے مقتول کی بیوی کو گرفتار کیا جس نے اقبالِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول کے چھوٹے بھائی عنایت اللہ سے مل کر میں نے اپنے شوہر کو قتل کیا۔ ملزمہ فاطمہ کے مطابق وہ اور دیور عنایت اللہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے، جس کی وجہ سے اپنے شوہر کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کرکے ان کو قتل کردیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
Swat
