Swat

سوات،اب تک کسی میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، ڈاکٹر نعیم اعوان

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں ابھی تک کسی مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ اس وقت ہسپتال کے آئی سولیشن وارڈ میں دو مشتبہ مریض موجود ہیں جن کی حالت سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا ٹیسٹ بھی نیگٹیو آنے کی امید ہے۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نعیم اعوان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ سوات میں ابھی تک کسی شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ہسپتال میں مشتبہ مریضوں کے لئے آئی سولیشن وارڈمختص کیا گیا ہے جہاں چوبیس گھنٹے ماہر عملہ تعینات رہتا ہے۔ عملہ کے لئے حفاظتی لباس ہسپتال میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں ابھی تک کرونا وائرس نہیں پہنچا، لیکن لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ گھر پر رہیں، تاکہ تمام لوگ اس وبا سے محفوظ رہ سکیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔