سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں میں بدھ کو مکمل لاک ڈاؤن کے بعد جمعرات کو شہر میں دوپہر تک نرمی کی گئی جس کے دوران لوگوں نے بازار میں خریداری کی۔ دوپہر کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بازار بند کرائے اور دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن کیا۔ اعلانات کے ذریعے لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی۔
Swat
