Swat

سب مل کر کرونا وائرس کا مقابلہ کریں گے، میجر جنرل محمد اعجاز مرزا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  پاک فوج، سول انتظامیہ،پولیس، محکمہ صحت اور سوات کے عوام مل کر کرونا وائرس کا مقابلہ کریں گے۔ اس وبا سے نجات کے لئے عوام کا تعاون ازحد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا نے کمشنر آفس مینگورہ کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور محکمہئ صحت و پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ موجودہ صورت حال کے تناظر میں مختلف اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ مستقبل کے اقدامات اور لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ جی او سی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے افراد اور ملک کے مفاد میں اپنے گھروں میں رہیں۔  بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، تاکہ کسی ناگہانی صورتِ حال سے بچنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کو بہتر بنایا جا سکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔