Swat

سوات، نوازشریف کڈنی اسپتال میں آئی سی یوطرز پر مشتمل آئی سولیشن وارڈزقائم

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کے نوازشریف کڈنی اسپتال میں آئی سی یوطرز کے 20 بیڈ پر مشتمل آئی سولیشن وارڈزقائم کردیے گئے۔ وارڈ میں موبائل ایکسریز اور ڈائیلاسیز مشینوں کی سہولت بھی فراہم کردی گئی۔ نوازشریف کڈنی اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی نے بتایا کہ اسپتال میں کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر 20 بیڈز پر مشتمل 4 آئی سولیشن وارڈز قائم کردیے گئے ہیں۔ ضرور ت پڑنے پر مزید وارڈز بھی قائم کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام وارڈز میں ہر بیڈ پر آئی سی یو کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ کرکے داخل ہونے والے مریضوں کو مفت ادویہ کی فراہمی کا انتظام بھی کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔