Swat

سوات، ڈاکٹر عبدالواسع کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار معطل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کے سینئر ڈاکٹر، پاکستان ڈاکٹر ایسوسی ایشن سوات کے صدر فزیشن ڈاکٹر عبدالواسع کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی بد تمیزی اور تشدد۔ ڈاکٹر عبدالواسع تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ابوہا میں گھر سے ڈیوٹی اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹروں کے ایک اہم اجلاس کے لئے مینگورہ جارہے تھے کہ پولیس سب انسپکٹر محمد افضل اور ایکس آرمی کے سپاہی زرشاد نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ ان کو پولیس چوکی لے گئے۔ ڈی پی اوسوات نے دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے دونوں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔ ڈی ایس پی بریکوٹ نے پولیس چوکی جاکرپولیس اہلکاروں سمیت ڈاکٹر عبدالواسع کو سلامی دی اور ان سے معذرت کی۔ یہ واقعہ ایسے روز پیش آیا جب پورے ملک میں لوگ سفید جھنڈے اٹھا کر ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملہ کو سلام اور خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔