Swat

سوات، تبلیغی جماعت کے رکن خالد خان میں کرونا کی تصدیق ہوگئی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں تبلیغی جماعت کے رکن خالد خان میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ متاثرہ شخص تبلیغ سے واپس گھرآنے پر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ سوات میں کروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے رحیم آباد کے رہائشی 60 سالہ خالد خان کو تبلیغ سے واپس آنے پر اسپتال منتقل کرکے ان کے خون کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بجھوائے گئے تھے، جن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ خالدخان کو سیدوشریف اسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ سوات میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ اس سے قبل مانیار کے گاؤں کے رہائشی ڈاکٹر جوادعالم میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ وہ اس وقت ایبٹ آباد میں زیر علاج ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔