سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات نے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے والی ایک لیبارٹری کو سیل کرکے نجی لیبارٹریوں میں ٹیسٹ پر پابندی لگادی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی لیبارٹری کو کرونا وائرس سے متعلق ٹیسٹ کے نام پر عوام کو لوٹنے کے عمل میں پایا گیا، تو ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے انسپکشن کے موقع پر احمد لیبارٹری مٹہ کو کرونا وائرس سے متعلق غیر قانونی ٹیسٹ کروانے کی شکایت پر سیل کردیا اور لیبارٹری کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی اقدامات کے احکامات جاری کئے۔
Swat
