Swat

کرونا وائرس،پولیس نے ملاکنڈ ڈویژن کے لیے حکمت عملی کا اعلان کردیا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    ملاکنڈ ڈویژن کے آٹھ اضلاع میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر محکمہ پولیس نے حکمت عملی کا اعلان کردیا۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن (ڈی آئی جی) محمد اعجاز خان نے میڈیا کو بتایا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے نو میں سے آٹھ اضلاع سوات، شانگلہ، بونیر، دیر لوئر، دیر اپر، چترال لوئر، چترال اپر اور ضلع باجوڑ میں جزوی لاک ڈاؤن ہوگا۔ ہر ضلع کے سرحدی علاقوں کی چیک پوسٹوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جن کو کرونا سے بچنے کے لیے مخصوص لباس اور ماسک مہیا کیے گئے ہیں۔ ہر ضلع میں اس ضلع کا شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کو اسکریننگ کے بعد ان کے ضلع میں جانے کی اجازت ہوگی۔ اس ضلع کے رہائشی کو انتہائی ایمرجنسی کے بغیر اپنے ضلع سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گڈز اور اشیائے خور ونوش لانے والے تمام گاڑیوں کو تمام اضلاع میں جانے کی اجازت ہوں گی۔ ان گاڑیوں میں ڈرائیور کے علاوہ صرف ایک ہیلپر کی اجازت ہوگی جس کی بھی اسکریننگ کی جائے گی۔ فورسز، ایمبولینس، طبی عملہ، صحافیوں اور ان کی گاڑیوں کو تمام چیک پوسٹوں پر جانے کی اجازت ہوگی۔ باقی تمام ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی۔ آر پی او نے کہا کہ محلوں میں تندور، اشیائے خور ونوش اور ادویہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ مساجد میں نمازی ایک دوسرے سے چھے فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوکر نماز ادا کر سکیں گے۔ ہر نماز کے بعد مسجد کو کلورین ملے پانی سے صاف کیا جائے گا۔ انہوں نے امدادی اشیا دینے والے مخیر افراد سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو جمع نہ کریں اور لسٹ بنا کر ضرورت مندوں کو ان کے گھر پر امداد فراہم کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔