سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں چپریال پولیس نے قتل کے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے بالاسورمیں گذشتہ شام محمد نواب ولد محمد عنبر گھر سے نکل کر جا رہے تھے کہ ملزم قابل ولد بختیار اور افضل ولد خیبر کے درمیان جھگڑا شروع تھا۔ محمد نواب نے ان کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔ محمد نواب جب واپس گھر آرہے تھے، تو مسمی قابل ولد بختیار نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ایس ایچ او چپریال حیات خان پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کرملزم قابل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
