سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے پیاخوڑ کے جنگل میں درختوں کو کاٹ کر سلیپر بنانے اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں پر ہوائی فائرنگ کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل حبیب اللہ خان اور ایس ایچ او خوازہ خیلہ عمر رحیم نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ گذشتہ روز محکمہ فارسٹ کی جانب سے پولیس کو تحریری طور پر درخواست دی گی تھی کہ پیاخوڑ کے جنگل میں ڈیوٹی کے دوران ملزمان سید عالم ولد گل بشر،احسان اللہ ولد محمد،افضل خان ولد عالم،عمررحمان ولدسیدشاہ،انورخان ولد وکرانے،گران ولد ودان،الطاف ولد شام اور شاہی مت خان ولد محمد یار ساکنان پیاخوڑ چانچرے جنگل میں درخت کاٹ کر سلیپربنانے میں مصروف تھے۔ ہماری مداخلت پر ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکی دے کر لکڑی لے گئے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو درخت، دو سلیپر اور آرا برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Swat
