سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت کی ہدایت پر سرکاری امداد کی خاطر مستحقین کی نشاندہی کیلئے ضلعی انتظامیہ سوات نے تمام ویلج اور نیبر کونسلوں کی سطح پر کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر سے جاری شدہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمیٹی میں ویلج کونسل کا سیکرٹری، متعلقہ کونسل کا رہائشی ایک سکول استاد، لوکل زکوٰۃ کمیٹی کا نمائندہ اور ایک علاقائی عوامی نمائندہ ممبران ہوں گے جو کہ اپنے اپنے یونین کونسل میں غریب اور نادار افراد کی لسٹیں بناکر اپنی اپنی تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنروں کے پاس جمع کرائیں گے۔
Swat
