Swat

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں، ڈی سی سوات

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلع سوات میں شادی بیاہ اور رش بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع سوات میں اشیائے خور و نوش کی کوئی قلت نہیں۔ کسی کو منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں۔عوام کی بھلائی کے لئے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ضلع کے سات داخلی راستوں پر سکریننگ ہورہی ہے۔ ضلع میں اب تک کرونا کے 4 مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔ 71 مشتبہ کیسوں میں سے 49 کلیئر قراردئے گئے ہیں۔ 1100 افراد کے لئے قرنطینہ، 770افراد کے لئے آئی سولیشن وارڈ زقائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں